ظہیر خان اور ساگریکا کی دوستی رشتے میں بدلنے کا امکان

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرکٹ اور فلمی دنیا کا ایک اور بندھن سامنے آجائے گا۔


Sports Desk February 18, 2017
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرکٹ اور فلمی دنیا کا ایک اور بندھن سامنے آجائے گا ۔ فوٹو فائل

بھارت کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان اور بالی ووڈ اداکارہ ساگریکا کی دوستی جلد رشتے میں بدلنے کا امکان ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ظہیرخان اور اداکارہ ساگریکا میں دوستی

ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا گھاٹگے کی دوستی رشتے میں بدلنے کا امکان روشن ہوگیا، یوراج سنگھ کی ہیزل کیچ کے ساتھ شادی کے موقع پرظہیر خان اور ساگریکا بھی ساتھ ساتھ نظر آئے، چیمپئنز ٹرافی 2002میں ڈیبیو کرنے والے دونوں کرکٹرز ظہیر خان اور یوراج سنگھ دیرینہ دوست بھی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی کرکٹر ظہیر خان بالی ووڈ حسینہ کے سحر میں گرفتار

پیسر کے دوست سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے پیغامات میں اس جوڑی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے نظر آئے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرکٹ اور فلمی دنیا کا ایک اور بندھن سامنے آجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں