مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق اسٹرائیکرکو امریکا میں داخلے سے روک دیاگیا

کئی بارامریکا جاچکا تھا لیکن اس بار داخلے سے روکے جانے پر میں خود کو مجرم محسوس کررہا تھا،ڈیوائٹ یورک


Sports Desk February 18, 2017
کئی بارامریکا جاچکا تھا لیکن اس بار داخلے سے روکے جانے پر میں خود کو مجرم محسوس کررہا تھا،ڈیوائٹ یورک ۔ فوٹو فائل

مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق اسٹرائیکر ڈیوائٹ یورک کو امریکا میں داخلے سے روک دیاگیا۔

ڈیوائٹ یورک کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی وجہ ان کے پاسپورٹ میں ایران میں داخلے کی مہر کا موجود ہونا قرار پائی، یہ حالیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کی زد میں آگئی۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ سابق فٹبالر نے 2015 میں چیریٹی میچ کھیلنے کیلیے تہران کاسفر کیا تھا، وہ دوحہ سے اپنے وطن واپس جارہے تھے ، راستے میں انھیں میامی پر ٹرانزٹ لینا تھا لیکن امریکی بارڈر سیکیورٹی نے انھیں ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں :متعصبانہ اقدامات ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے پڑ گئے

ڈیوائٹ یورک کا کہنا ہے کہ میں اس سے قبل بھی کئی بار امریکا جاچکا تھا مجھے وہ ملک پسند ہے لیکن اس بار داخلے سے روکے جانے پر میں خود کو مجرم محسوس کررہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |