کراچی میں جہانگیر روڈ پر تالا توڑ گروپ نے 5 دکانوں کا صفایا کردیا
ملزمان دکانوں سے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان سمیت دیگر اشیا لوٹ کر لے گئے
جمشید كوارٹر كے علاقے جہانگیر روڈ پر نامعلوم ملزمان 5 سے زائد دكانوں كے تالے توڑ كر نقدی اور لاكھوں روپے مالیت كا سامان و دیگر اشیا لوٹ كر فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم ملزمان نے جہانگیر روڈ نمبر ایک پر قائم ماركیٹ میں میڈیكل اسٹور، جنرل اسٹور اور میٹھائی كی دكان سمیت 5 دكانوں كے تالے توڑے اور وہاں سے نقدی لاكھوں روپے مالیت كا سامان اور دیگر اشیاء لوٹ كر فرار ہوگئے۔ متاثرہ دكانوں كے مالكان صبح دكان پر پہنچے تو دكانوں كے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور دكانوں سے سامان غائب تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ایک درجن سے زائد دکانوں کو لوٹ لیا گیا
واقعے کے بعد مشتعل دكانداروں نے جہانگیر روڈ پر ركاوٹیں كھڑی كركے پولیس كے خلاف احتجاج كیا جس كے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا اورگاڑیوں كی قطاریں لگ گئیں۔ مشتعل افراد كا كہنا تھا كہ نامعلوم ملزمان باآسانی دكانوں كے تالے توڑ كر نقب زنی كی واردات كركے فرار ہوگئے جب کہ پولیس واقعے سے لاعلم رہی، پولیس كو بتایا تو انہوں نے جائے وقوعہ كا جائزہ لینے كی بھی زحمت نہیں كی۔
واضح رہے کہ صدر،اردوبازار، شاہ فیصل کالونی، گارڈن، ضلع وسطی اورکورنگی سمیت کئی علاقوں میں اب تک بے لگام تالہ توڑگروپ 150 سے زائد دکانوں پروارداتیں کرچکا ہے۔