آرمی شوگر مل کے بحال کردہ ملازمین کا دھرنے کا اعلان
ہائی کورٹ نے بحال کیا مگر انتظامیہ ڈیوٹی جوائن نہیں کرنے دے رہی، ملازمین
سندھ ہائی کورٹ کراچی کی جانب سے بحال کیے گئے آرمی ویلفیئر شوگر مل کے ایک سو سے زائد ملازمین نے انتظامیہ کی جانب سے عدالتی فیصلہ نہ ماننے اور بحال کیے گئے ملازمین کو ڈیوٹی جوائن نہ کرانے کے خلاف 15 جنوری سے شوگر مل کے سامنے اپنے بچوں اور خاندان کے دیگر افراد اور سیاسی وسماجی کارکنوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ورکرز یونین کے صدر اقبال ،سیکریٹری علی محمد شاہ اور دیگر ملازمین نے کہا کہ 8 سال قبل ملازمین و محنت کشوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر انتظامیہ نے 132 مستقل اور 300 سیزنل ملازمین کو برطرف کردیا ہماری طویل جدوجہد کے بعد پہلے لیبر کورٹ اور اب سندھ ہائی کورٹ نے ایک سو سے زائد ملازمین کو بحال کردیا ہے۔
لیکن مل انتظامیہ بحال کیے گئے ملازمین کو ڈیوٹی جوائن کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہم مسائل ،بھوک ،بے روزگاری اور فاقہ کشی کا شکار محنت کش اور مزدور صبر اور برداشت کی انتہا کی لکیر سے گزر چکے ہیں اس لیے فیصلہ کیا ہے کہ 15 جنوری کو آرمی شوگر مل کے سامنے کامیابی کے آخری مرحلے اور ڈیوٹی جوائننگ کرنے تک اپنے بچوں اور دیگر سیاسی سماجی کارکنوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیں گے۔ملازمین نے صدر پاکستان، وزیراعظم ،چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف اور آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین اور جنرل منیجر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔