آصف زرداری کی جناح اسپتال میں ڈاکٹر عاصم سے ون آن ون ملاقات

آصف زرداری اور ڈاکٹر عاصم کے درمیان ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی


ویب ڈیسک February 18, 2017
آصف زرداری اور ڈاکٹر عاصم کے درمیان ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی، فوٹو؛ فائل

پاكستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین كے صدرآصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم سے جناح اسپتال میں ون آن ون ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق سابق صدر آصف زرداری ہفتے کو جناح اسپتال پہنچے جہاں ان کی آمد کے موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے تھے، آصف زرداری ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کے لیے اسپیشل وارڈ گئے جہاں دونوں کے درمیان ون آن ون 45 منٹ تک ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال كیا گیا جب کہ سانحہ سیہون اورملك میں حالیہ دہشت گردی كی لہركی بھی شدید مذمت بھی كی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔