پنجاب حکومت نے سانحہ مال روڈ کے پولیس شہدا کیلیے پیکج کا اعلان کردیا

ڈی آئی جی مبین احمد اور ایس ایس پی زاہد گوندل کے ورثا کیلیے 5 کروڑ روپے فی کس سمیت دیگر مراعات کا بھی اعلان


ویب ڈیسک February 18, 2017
ڈی آئی جی مبین احمد اور ایس ایس پی زاہد گوندل کے ورثا کیلیے 5 کروڑ روپے فی کس سمیت دیگر مراعات کا بھی اعلان، فوٹو؛ فائل

FAISALABAD: پنجاب حكومت نے چیرنگ كراس خودكش بم دھماكے میں شہید ہونے والے افسران اور ملازمین کے اہل خانہ كے لیے شہداء پیكج كا اعلان کردیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے شہدا پیکج کے اعلان کے مطابق ڈی آئی جی كیپٹن (ر) مبین شہید اور ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل كے اہل خانہ كو 5 كروڑ روپے فی كس، ایک كینال كا تعمیر شدہ گھر اور بیوی یا بچے كو گریڈ 17 میں ملازمت جب کہ دھماکے میں شہید ہونے والے سپاہیوں كے اہل خانہ کو 10 مرلے كے تعمیر شدہ گھراور ایک كروڑ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت کے اعلان کے تحت دھماکے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران اوراہلکاروں کو تاحیات تنخواہ، پنشن اور بچوں كو اندرون یا بیرون ملک مفت تعلیم دینے كے ساتھ ساتھ لڑكیوں كیلئے فل میرج گرانٹ بھی دی جائے گی۔ علاوہ ازیں 60 سال كی عمرتک عہدہ اور پرموشن بھی جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں