ٹینس سریناکا فاتحانہ آغازمشل اوباما نے بھی حوصلہ افزائی کیلینا کو شکست

ٹینس: سریناکا فاتحانہ آغاز،مشل اوباما نے بھی حوصلہ افزائی کی،لینا کو شکست


AFP July 29, 2012
ٹینس: سریناکا فاتحانہ آغاز،مشل اوباما نے بھی حوصلہ افزائی کی ،لینا کو شکست . فوٹو ای ایف پی

ISLAMABAD: ومبلڈن چیمپئن سرینا ولیمز نے لندن گیمز کے ٹینس ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرلیا، انھوں نے سابق سرب ورلڈنمبر ون جیلینا جینکووچ کو 6-3 اور6-1 سے زیر کیا۔

اس مقابلے میں امریکی خاتون اول مشل اوباما نے شائقین کے اسٹینڈ میں بیٹھ کر ہم وطن اسٹار پلیئر کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ابتدائی رائونڈ کے دیگر مقابلوں میں پولینڈ کی ارسزیلا ریڈوانسکا نے جرمن حریف مونابارتھل، روس کی ویرا زونا ریوا نے سوئیڈش حریف سوفیا ارویڈسن، فرانس کی الیز کورنیٹ نے آسٹریا کی تامیرا پاسزیک، بیلجیئن کی کم کلسٹر نے اٹلی کی روبرٹا ونسی، روس کی اینا ایوانوک نے امریکا کی کرسٹینا میک ہیل،

چین کی پینگ شوئی نے چائنیز تائی پے کی ہسی سو وئی اور اٹلی کی فلاویا پینیٹا نے رومانین حریف سورانا کرسٹی کو زیر کیا، چین کی لینا کو سلواکین حریف ڈینیلا ہنچووا نے مات دی۔ مینز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں جان اسنر سمیت فلپ پیٹزشنر، جانکو تپسرووچ، اسٹیو ڈارسس، سانتیاگو گیرالڈو اور نکولس الماگرو نے فتوحات پائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں