ٹھٹھہ میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے تعلیمی و تجارتی سرگرمیاں معطل

روزانہ 10 سے 12 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے


ٹھٹھہ میں حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر سے زور پکڑ گیا ہے اور روزانہ 10 سے 12 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع، تعلیمی اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے عوام کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر سے زور پکڑ گیا ہے اور روزانہ 10 سے 12 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اور تجارتی سرگرمیاں بالکل معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی سے چلنے والے کارخانے ایک بار پھربند ہونا شروع ہوگئے ہیں اور کارخانوں میں کام کرنے والے ہزاروں مزدور اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،لوڈ شیڈنگ سے طلبہ کی تعلیم پر بھی نہایت برا اثر پڑرہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔