نواز شریف نے مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا حنیف صدیقی
پی پی نے متحدہ کی بلیک میلنگ میں آکر نئے نظام کی صورت میں سندھ کا سودا کیا، پریل بگھیو
لانگ مارچ کرنے والے طاہر القادری5 سال کہاں تھے جو آج ان کو پاکستانی عوام کا احساس ہورہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد حنیف صدیقی نے ٹنڈو حیدر شہر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ طاہر القادری کو اس وقت پاکستانی عوام کیوں یاد نہیں آئی جب پرویز مشرف کی حکومت میں لال مسجد میں آپریشن اور بلوچستان میں اکبر بگٹی کو شہید کیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی پی حکومت، تحریک انصاف، ق لیگ، متحدہ اور طاہر القادری مل کر ہمارا راستہ روک رہے تھے مگر نواز شریف نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنایا۔
تقریب سے ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری پریل بگھیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت متحدہ کی بلیک میلنگ میں آکر ایک الگ بلدیاتی نظام کی صورت میں سندھ کا سودا کر بیٹھے ہیں مگر اب انکے اتحادی لانگ مارچ کی دھمکیاں دے کر الیکشن ملتوی کرانے کی سازش کررہے ہیں، اس موقع پر تعلقہ حیدرآباد کے صدر جنید اسامہ، غلام شبیر تھیبو، اشفاق محسن، میر خان ٹالپر،قربان علی ، مشتاق خاصخیلی، فیصل اطہر راجپوت و دیگر نے بھی خطاب کیا۔