دہشت گردوں کیخلاف پاکستانی فہرست پر کام کرنے کیلیے تیار ہیں افغان آرمی چیف

پاکستان سے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی امید کرتے ہیں، جنرل قدم شاہ


ویب ڈیسک February 19, 2017
پاکستان سے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی امید کرتے ہیں، جنرل قدم شاہ۔ فوٹو: نیٹ

افغان آرمی چیف جنرل قدم شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی فہرست پاکستان کے علاوہ دوسرے ذرائع سے بھی ملی ہے تاہم دہشت گردوں کی فہرست پر کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔

جنرل قدم شاہ نے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردوں کی سرگرمیاں روکنے کیلیے کوشاں ہیں تاہم دہشت گردوں کی فہرست پر کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مزید معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے۔

افغان آرمی چیف نے مزید کہا کہ افغانستان نے پاکستان کو بھی دہشت گردوں کی فہرست اور شواہد مہیا کیے ہیں جبکہ پاکستان سے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی امید کرتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں