پاکستان کو دہشت گردوں سے شدید نقصان پہنچا ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں تعاون امریکا کے مفاد میں ہے، مارک ٹونر


ویب ڈیسک February 19, 2017
پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں تعاون امریکا کے مفاد میں ہے، مارک ٹونر۔ فوٹو: فائل

امریکی دفتر خارجہ کے قائم مقام ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو انتہا پسندی اور دہشت گردوں سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

قائم مقام ترجمان امریکی دفترخارجہ مارک ٹونر نے غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے ساتھ اظہارِیکجہتی کرتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں مستحکم اور جمہوری معاشرے کی حمایت کرتا ہے، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں تعاون امریکا کے مفاد میں ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اور لوگوں کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور پاک فوج کی دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔