348 قیدیوں کو پھانسی کی سزاؤں پر عملدرآمد کا فیصلہ

سنگین ترین مقدمات میں پھانسی کی سزا پانے والے 16 مجرموں کی رحم کی اپیلیں صدر کے پاس زیر التوا ہیں۔

اڈیالہ جیل میں قید 11 دہشت گردوں کا سیل مکمل طور پر الگ کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سینٹرل جیل اڈیالہ سمیت ملک بھرکی جیلوں میں پھانسی کی سزاؤں کے منتظر سنگین ترین مقدمات کے 138 دہشت گردوں اور قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں پھانسی کی سزائیں پانے والے 210 قیدیوں کو پھانسیاں دینے کا عمل پھر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


سنگین ترین مقدمات میں پھانسی کی سزا پانے والے 16 مجرموں کی رحم کی اپیلیں صدر کے پاس زیر التوا ہیں جبکہ سپریم کورٹ سے جن ملزمان کی پھانسی کے خلاف اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں، ان سب کی فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں تاہم اڈیالہ جیل میں قید 11 دہشت گردوں کا سیل مکمل طور پر الگ کردیا گیا ہے جہاں تک عام قیدیوں کی رسائی بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ ان کی بیرک کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے وہاں کمانڈوز تعینات کردیے گئے ہیں۔
Load Next Story