کراچی میں 8 افراد کے قتل پر ایاز پلیجو کی مذمت

پی پی حکومت نے اقتدار کی خاطر دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے


Numainda Express January 07, 2013
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ روٹی، کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والی نام نہاد جمہوری حکومت فی کلو آٹے کی قیمت 45 روپے کر کے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھینا چاہتی ہے۔فوٹو: ایکسپریس/فائل

عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مدیجی کے 2 بھائیوں، بلال کالونی کے محمد علی راجڑ، سنی تحریک کے کارکنان سمیت 8 بے گناہ افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں امن امان کو تباہ کرنے میں پیپلزپارٹی کی حکومت ملوث ہے جنھوں نے اقتدار کی خاطر کراچی کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کراچی بد امنی پر واضح فیصلہ دیا ہے کہ کراچی میں آپریشن کر کے شہر کو ہتھیاروں سے پاک کیا جائے، دہشتگردوں کے قائم کیے گئے نوگو ایریاز ختم کروائے جائیں اور کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کرائی جائیں لیکن پی پی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے کے بجائے معصوم لوگوں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ کراچی ڈویژن کے رہنماوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خسرہ کے باعث بچوں کی تیزی سے اموات واقع ہو رہی ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران سندھ کے 3 سو بچے اس بیماری کا شکار ہوئے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔ انھوں نے کہا کہ روٹی، کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والی نام نہاد جمہوری حکومت فی کلو آٹے کی قیمت 45 روپے کر کے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھینا چاہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں