مسلسل 26 گھنٹے بیٹنگ روانڈا کی خاتون کرکٹر نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

خاتون کھلاڑی نے بیٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے کیا۔


Sports Desk February 19, 2017
ان کا مقصد روانڈا میں زیر تعمیر پہلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے لیے فنڈز جمع کرنا ہے۔ فوٹو: نیٹ

روانڈا کی ایک خاتون کیتھی اواما ہورو نے مسلسل 26 گھنٹے تک بیٹنگ کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

کیتھی اواما ہورو 12 ماہ کے دوران کرکٹ ریکارڈ بنانے والی دوسری روانڈین ہیں، اتنی دیر تک بیٹنگ کرنے والی وہ دنیا کی واحد خاتون بنیں۔

خاتون کھلاڑی نے بیٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے کیا، ان کا مقصد روانڈا میں زیر تعمیر پہلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے لیے فنڈز جمع کرنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ مئی میں قومی مینز ٹیم کے کپتان ایرک ڈوسنگیزمانا نے نیٹس میں 51 گھنٹے تک بیٹنگ کی تھی، اس طرح انہوں نے اسی اسٹیڈیم کے لیے ایک ملین ڈالر کی رقم جمع کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔