محبوب کی زبان اردو کا رسم الخط بچانا ضروری ہے گلزار

مقبول شاعر اور نغمہ نگار نے نئی دہلی میں جشن ریختہ 2017 کا افتتاح کردیا


APP February 19, 2017
زبان کا رسم الخط سے محروم ہونا المیہ ہے، گلزار، اردو رسم الخط ویب سائٹ بھی لانچ۔ فوٹو: فائل

مقبول اردو شاعر اور فلمی نغمہ نگار گلزار نے اردو کی بحیثیت زبان بقا اور ارتقاء کو یقینی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بہر حال اردو رسم الخط کو بچانا بے حد ضروری ہے جو سمٹ رہی ہے اور کسی زبان کا رسم الخط سے محروم ہوجانا اس کے لئے ایک بڑا المیہ ہے۔

جشن ریختہ 2017 کی افتتاحی تقریب میں مقبول شاعر گلزار کے اس جذبے کی اس وقت ایک دم سے تکمیل ہوتی نظرآئی۔ انہوں آویزش ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کی رونمائی کی۔ یہ ویب سائٹ ریختہ فاونڈیشن نے اردو رسم الخط کی بقا اور اس کے بے پایاں فروغ کے لئے تیار کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں انتہا پسند ہندو اردو رسم الخط کی سرکاری سکو لوں میں تعلیم دینے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں