پشاور میں مشکوک گاڑی نے موٹر وے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

مشتبہ گاڑی چارسدہ اور مردان کے درمیان مراٹھی کے علاقے میں موٹروے سے  اتر کر فرار، پولیس ذرائع

موٹر وے پولیس نے مجاہد نامی شخص کو گرفتار کر کے مردان پولیس کے حوالے کر دیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

مردان انٹرچینج کے قریب پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو اس میں سوار ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور میں مردان انٹرچینج کے قریب کھڑی گاڑی میں موجود افراد سے موٹر وے پولیس کے اہلکار پوچھ گچھ کے لئے گئے تو باہر کھڑے شخص نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جبکہ گاڑی میں موجود ایک لڑکا اور لڑکی فرار ہو گئے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق مشتبہ گاڑی پہلے صوابی کی جانب روانہ ہوئی تو وہاں موجود اہلکاروں نے بھی اس گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے ایک بار پھر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

موٹر وے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ گاڑی پہلے اسلام آباد کی جانب فرار ہوئی لیکن پھر چارسدہ اور مردان کے درمیان مراٹھی کے علاقے میں موٹر سے اتر کر فرار ہو گئی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر وے پولیس نے مجاہد نامی شخص کو گرفتار کر کے مردان پولیس کے حوالے کر دیا ہے جس سے پستول بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ گاڑی میں موجود لڑکے اور لڑکی کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Load Next Story