دہشت گرد اور ان کے سہولت کار پاک دھرتی کا ناسور ہیں شہباز شریف

پاکستان کی بہادر مسلح افواج ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک February 19, 2017
پاکستان کی بہادر مسلح افواج ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، شہباز شریف۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار پاک دھرتی کا ناسور ہیں جب کہ پاکستان نے لازوال قربانیاں دے کر اقوام عالم میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف اور کور کمانڈر لاہور نے ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی۔ اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اپنا آج ملک و قوم کے کل کے لیے قربان کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں اور قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر ناز ہے، شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دے کر اقوام عالم میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سانحہ مال روڈ کا سہولت کار30 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار پاک دھرتی کا ناسور ہیں تاہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے سب نے مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے جب کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |