رواں و آئندہ سال فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا
عالمی سطح پرگندم کی صورتحال،ملک بھرمیں قیمتیں تسلی بخش ہیں،ذرائع وزارت فوڈ سکیورٹی
وزارت فوڈ سکیورٹی کے ذرائع کاکہناہے کہ ملک بھر میںگندم کے ذخائراورانکی ایکسپورٹ کے باوجودنہ صرف رواں بلکہ آئندہ سال بھی فوڈسکیورٹی کاکوئی مسئلہ پیدانہیں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پرگندم کی صورتحال اورملک بھرمیں گندم کی قیمتیں تسلی بخش ہیں۔ ارسا کی طرف سے جاری پانی کی صورتحال کے مطابق موجودہ حقائق کی روشنی میں پانی کی صورتحال گزشتہ 5 کی اوسط کی بنا پراس وقت پانی کے ذخائر7فیصدزیادہ اور رواںسال 3فیصدربیع کی فصل کیلیے پانی زیادہ میسر ہوگا۔ اور ملک بھرمیں بارشوں کی صورتحال معمول کی بارشوں سے 25 فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ سال گندم کی پیداوار23.5 ملین ٹن ہوئی تھی اورگندم کے ذخائربھی 3.5 ملین ٹن موجودتھے۔اس طرح ملک بھرمیں27 ملین ٹن گندم موجودتھی۔جبکہ ملکی ضروریات 24.25 ملین ٹن ہیں۔حکومت نے نجی شعبہ کو گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ جو جولائی سے ابتک گندم کی 2لاکھ ٹن(گندم کاآٹا)زیادہ تر افغانستان ایکسپورٹ کیاگیا ہے۔
یہ ایکسپورٹ سست روی کاشکارہے اورساتھ ہی ساتھ حکومتی سطح پربھی گندم ریلیز کرنے کاعمل سست ہے۔جس کی بنیادی وجہ نجی شعبہ میں گندم کی دستیابی ہے۔اوراس بینادپرکہا جا سکتاہے کہ نئی فصل آنے تک حکومتی سطح پر2ملین ٹن کے ذخائردستیاب ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جورپورٹس مل رہی ہیں ملک بھرمیں ربیع کی فصل کے دوران کھادوں کی صورتحال تسلی بخش ہے، گزشتہ 5 سال کے اعدادوشمارکی بنیادپرپیسٹی سائیڈزکی کمی دیکھنے میںنہیں آئی۔