میٹرک بورڈ مارک شیٹ سرٹیفکیٹ اور نتائج کی تیاری کیلیے جدید نظام قائم

التوا کاشکارہزاروں سرٹیفکیٹ مذکورہ سافٹ ویئر کی بنیاد پرتیار، کونفیڈینشل روم میں16جدید کیمرے نصب کیے جارہے ہیں

کئی ماہ سے التوا کا شکارمیٹرک کے ہزاروں سرٹیفکیٹ مذکورہ سافٹ ویئر کی بنیادپرتیارکرلیے گئے ہیں جس کااجرا آئندہ چند روز سے شروع کردیاجائے گا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے مارک شیٹ، سرٹیفکیٹ اورنتائج کی تیاری کیلیے 25سال پرانے گزشتہ صدی کے سوفٹ ویئر سے جان چھڑاتے ہوئے جدید سافٹ ویئر''اے ایس پی ڈاٹ نیٹ''کی بنیاد پرنیاآئی ٹی سرورروم قائم کرلیا ہے۔

کئی ماہ سے التوا کا شکارمیٹرک کے ہزاروں سرٹیفکیٹ مذکورہ سافٹ ویئر کی بنیادپرتیارکرلیے گئے ہیں جس کااجرا آئندہ چند روز سے شروع کردیاجائے گا، مزید براں میٹرک بورڈ کے کونفیڈینشل روم میں شفافیت کوبرقراررکھنے کے لیے16نئے اورجدید کیمرے بھی نصب کیے جارہے ہیں اورکونفیڈینشل روم کو امتحانات تک سیل کیاجارہاہے ،بورڈ کے ناظم امتحانات نعمان احسن نے ''ایکسپریس''سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ بورڈ انتظامیہ نے نتائج کی تیاری کے عمل کوشفاف اورنقائص سے پاک بنانے کے لیے کونفیڈینشل روم میں کیمرے نصب کرنے کافیصلہ کیاہے جس کے لیے جلد ٹینڈرجاری کردیاجائے گا۔




انھوں نے بتایاکہ نصب کیے جانے والے کیمرے اپنے محورکے گرد گھومنے کی صلاحیت رکھتے ہونگے جس کے سبب اگرکوئی شخص کسی دوسرے کیمرے کوخفیہ طورپرناکارہ بنانے کی کوشش کرے گاتواس کاقریبی کیمرا اس کی فلم بندی کرلے گا، انھوںنے مزید بتایاکہ کونفیڈیشل روم کوامتحانات تک سیل کیاجارہاہے اورعملے کاکوئی شخص بھی بلااجازت اس میں داخل نہیں ہوسکے گا۔

انتہائی ضرورت کے وقت داخلے کی پیشگی اجازت لینی ہوگی جبکہ امتحانات تک کونفیڈینشل روم سیل رہے گا،مارک شیٹ اورسرٹیفکیٹ کی تیاری نئے قائم ہونے والے آئی ٹی روم سے کی جائے گی، نعمان احسن کاکہناتھاکہ نئے آئی ٹی روم کے قیام میں آئی ٹی کے کسی ماہرکی خدمات نہیں لی گئی ہیں، واضح رہے کہ بورڈ کے آئی ٹی منیجر بغیراطلاع کے تقریباًایک ماہ سے غیرحاضرہیں، معلوم ہواہے کہ وہ نئے سافٹ ویئر کی بنیادپرآئی ٹی روم کے قیام پرمعترض تھے۔
Load Next Story