مادھوری کی بغیرمیک اپ تصاویر نے ان کی ڈھلتی عمر کا پول کھول دیا

اپنی مسکراہٹ اور خوبصورتی کے حوالے سے مشہور مادھوری کی بغیر میک اپ تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں


ویب ڈیسک February 19, 2017
مادھوری آج کل ٹی وی کے ڈانسنگ شوز میں جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشٹ کی بغیر میک اپ تصاویر میں بدلی شخصیت نے سب کو حیران کردیا۔

ماضی کی خوبرو اورنمبر ون اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، دھک دھک گرل کی شناخت جہاں ان کی اداکاری بنی تو وہیں ڈانس میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں، مادھوری نے فنی کیرئیر کا آغاز 1984 میں فلم ''ابودھ'' سے کیا لیکن شہرت فلم''تیزاب'' سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیابیاں حاصل کرتی چلی گئیں۔



اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم ''فنا'' میں عامر خان کے بیٹے کا کردار ادا کرنیوالے بچے کواب پہچاننا ناممکن

بالی ووڈ حسینہ نے اپنے دور کے ہر صف اول کے اداکار کے ساتھ کام کیا جب کہ انہوں نے بالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں بھی دیں۔



ڈانسنگ کوئن 1999 میں شادی کے بعد فلم کیرئیر کو خیرباد کہہ کر امریکا منتقل ہوگئی تھیں لیکن 2011 میں بھارت واپسی پر اداکارہ نے ایک بار پھر انڈسٹری میں قدم رکھا تاہم اس بار وہ خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔



ادکارہ نے چھوٹی اسکرین پربھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا اوراب مختلف رقص کے رئیلٹی شوز میں جج کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری کو پہچاننا اب آسان نہیں



اپنی مسکراہٹ اور خوبصورتی کے حوالے سے مشہور اداکارہ کی بغیر میک اپ تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں ان کی بدلی شخصیت نے مداحوں کو نہ صرف حیران کردیا ہے بلکہ انہیں کسی صورت پہچاننا آسان نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔