عائشہ منزل کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کرکے باپ اور کمسن بیٹی کو قتل جبکہ ایک بیٹی کو زخمی کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پیچھے کی جانب سے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار بجلی کے پول سے جا ٹکرائی، واقعے کے نتیجے میں کار میں سوار 35 سالہ اصغر اور اس کی ڈیڑھ سالہ بیٹی زینب موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک بیٹی دعا زخمی ہوگئی۔
واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے لاشوں اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا، طبی عملے کے مطابق زخمی بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔