پہلاون ڈےجنوبی افریقہ نےنیوزی لینڈ کو 4 وکٹ سے مات دے دی 

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈی کک اور ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقہ کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔


Sports Desk February 19, 2017
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈی کک اور ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقہ کو فتح سے ہمکنار کرادیا ۔ فوٹو: فائل

GAZA CITY/ WASHINGTON: پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈی کک اور ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقہ کو فتح سے ہمکنار کرادیا، کیویز کو 4 وکٹ سے مات ہوگئی، مہمان کپتان نے 37رنز ناٹ آؤٹ بنائے، اوپنر کوئنٹن ڈی کک نے ففٹی بنائی، میزبان قائد کین ولیمسن کی نصف سنچری رائیگاں گئی، شہر میں ایک دن قبل ہونے والی بارش کی وجہ سے میچ 34 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 78 رنز سے شکست دیدی

ٹاس ہارنے والے نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹیں کھوکر207 کا مجموعہ ترتیب دیا، کپتان کین ولیمسن کے 59 رنز نمایاں رہے، کرس مورس نے 62 رنز دے کر4 مہرے کھسکائے، پروٹیز نے ہدف 6 وکٹ گنواکر حاصل کرلیا، کوئنٹن ڈی کک 69 کے بعد ڈی ویلیئرز 37 پر ناقابل شکست رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔