اسپیکر کی پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 27 کے بجائے 23 فروری کو بلانے کی تجویز

ملک میں جاری دہشت گردی كی لہر پر پارلیمانی رہنماؤں نے تشویش كا اظہار كیا، اسپیكر قومی اسمبلی


ویب ڈیسک February 19, 2017
ملک میں جاری دہشت گردی كی لہر پر پارلیمانی رہنماؤں نے تشویش كا اظہار كیا، اسپیكر قومی اسمبلی۔ فوٹو : فائل

اسپیكر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں سے فوجی عدالتوں كے قیام سے متعلق اجلاس 27 كے بجائے 23 فروری كو بلانے كی تجویز سامنے ركھ دی۔

اسپیكر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے كئے جس میں اسپیكر نے پارلیمانی رہنماؤں سے فوجی عدالتوں میں توسیع كے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال كیا، قومی اسمبلی سیكریٹریٹ كے مطابق اسپیكر قومی اسمبلی نے كہا كہ ملک میں جاری دہشت گردی كی لہر پر پارلیمانی رہنماؤں نے تشویش كا اظہار كیا جب کہ دہشت گردی كو جڑ سے اكھاڑنے كے لیے فوری اور موثر اقدامات كرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

اسپیكر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ فوجی عدالتوں كے حوالے سے 27 فروری كو ہونے والا اجلاس 23 فروری كو بلانے كی تجویز ہے اور اس حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں كو اعتماد میں لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔