واٹربورڈ نے پی ڈبلیو ڈی کو 72گھنٹے کا نوٹس جاری کردیا

متعدد مراسلات ارسال کیے گئے،مثبت اقدام نہیں اٹھایا گیا، مصباح الدین فرید


Staff Reporter January 07, 2013
ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کا کہنا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کو شعبہ ریوینو کی جانب سے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے متعدد مراسلات ارسال کیے گئے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے محصولات کی ریکوری کے سلسلے میں پی ڈبلیو ڈی کو 72 گھنٹے کا فائنل نوٹس جاری کرتے ہوئے ا ن کے ذمے فراہمی و نکاسی آب کی بقایا جات کی مد میں واجب الادا کروڑوں روپے کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے اورکہا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجو د واٹر بورڈ کے بقایا جات ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

جبکہ واٹر بورڈ کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے ضروری ہے کہ وفاقی و صوبائی محکمے واٹر بورڈ کے بقایا جات فوری ادا کریں لہٰذا واٹر بورڈ نے آخری چارہ کار کے طور پر فیصلہ کیا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام تمام دفاتر اور رہائشی کالونیوں کے پانی کے کنکشن منقطع کردیے جائیں۔



ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کا کہنا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کو شعبہ ریوینو کی جانب سے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے متعدد مراسلات ارسال کیے گئے لیکن پی ڈبلیو ڈی کے اعلیٰ حکام لیت و لال سے کام لے رہے ہیں بقایا جات کی ادائیگی کے لئے فیڈرل کیپٹل ایریا کے ایگزیکٹو انجینئر کو اس سلسے میں نو ٹس جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ واٹر بورڈ کے بقایا جات 72گھنٹے کے اندر ادا کردیں بصورت دیگر ان کے زیر انتظام تمام دفاتر اور رہائشی کالونیوں کے پانی کے کنکشن منقطع کردیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں