جھنگ میں زیرتعمیرعمارت کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور21 زخمی

ایوب چوک میں عمارت زیر تعمیر تھی اور مزدور اس میں کام کررہے تھے کہ اچانگ اس کی چھت گر گئی


ویب ڈیسک February 19, 2017
ایوب چوک میں عمارت زیر تعمیر تھی اور مزدور اس میں کام کررہے تھے کہ اچانگ اس کی چھت گر گئی ۔ فوٹو : ایکسپریس اسکرین گریب

ایوب چوک میں زیر تعمیرعمارت کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جب کہ 21 مزدور زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جھنگ کے قریب ایوب چوک میں عمارت زیر تعمیر تھی اور مزدور اس میں کام کررہے تھے کہ اچانگ اس کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 21 مزدور زخمی ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کراچی میں رہائشی عمارت کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی

واقعے کے بعد ریسکیوکی ٹیموں نے زخمی ہونے والے تمام 21 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جھنگ منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت غلام شیراز اور امجد علی کے نام سے ہوئی ہے اور ان کی عمریں 16 اور 18 سال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔