ہیملٹن کی وکٹ ٹرننگ رہیڈی ویلیئرز 

ہمیں یہاں پر وکٹ کے اتنے زیادہ ٹرننگ ہونے کی توقع نہیں تھی،جنوبی افریقی کپتان


February 19, 2017
ہمیں یہاں پر وکٹ کے اتنے زیادہ ٹرننگ ہونے کی توقع نہیں تھی،جنوبی افریقی کپتان ۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ کے کپتان ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ ہمیں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں یہاں پر وکٹ کے اتنے زیادہ ٹرننگ ہونے کی توقع نہیں تھی۔

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں فتح کے بعد جنوبی افریقی کپتان ڈی ویلیئرز نے کہا کہ ہمیں یہاں پر وکٹ کے اتنے زیادہ ٹرننگ ہونے کی توقع نہیں تھی، ماضی میں یہ اچھا بیٹنگ ٹریک ہوتا تھا لیکن اس بار ایسا نہیں رہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :جنوبی افریقہ نےنیوزی لینڈ کو 4 وکٹ سے مات دے دی

دوسری جانب شکست خوردہ قائد کین ولیمسن نے کہا کہ میچ کے درمیان ہمیں اپنی پوزیشن قدرے بہتر دکھائی دے رہی تھی، ہمیں امید تھی کہ یہاں پر 5 یا ساڑھے 5 کی اوسط سے رنز بنانا حریف ٹیم کیلیے مشکل ہوگا، لیکن پروٹیز نے اچھا آغاز لیکر اپنے لیے باقی راستے کو آسان بنالیا، جنوبی افریقی ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔