ویمنزورلڈکپ کوالیفائرشکست کےباوجودپاکستان نےمیگا ایونٹ میں جگہ بنالی

مقابلے میں ناکامی سے قطع نظر پاکستان نے رواں برس شیڈول ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔


Sports Desk February 19, 2017
مقابلے میں ناکامی سے قطع نظر پاکستان نے رواں برس شیڈول ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔ فوٹو : فائل

NEW YORK: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر سپر6 مرحلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹ سے شکست ہوگئی۔

گرین شرٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.4 اوورز میں 67رنز پر ڈھیر ہوگئی، عائشہ ظفر 19 اوربسمہ معروف 13رنز بناکر نمایاں رہیں، ایکتا بشٹ نے 5 پلیئرز کو آؤٹ کیا، بلو شرٹس نے آسان ہدف 22.3 اوورز میں 3 وکٹ پر 70رنز کی صورت میں حاصل کرلیا، دپتی شرما 29 پر ناٹ آؤٹ رہیں جب کہ ہرمنپریت کور24رنز بناکر پویلین واپس ہوئیں، سعدیہ یوسف نے 2وکٹیں لیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان نے سپر سکس میں آئرلینڈ کو مات دیدی

اس مقابلے میں ناکامی سے قطع نظر پاکستان نے رواں برس شیڈول ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا تاہم بھارت نے فتحیاب ہوکر موجودہ ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں پر اس کا سامنا منگل کو جنوبی افریقہ کی ٹیم سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔