بلدیاتی نظام جمہوریت کی نرسری ہے رضا ہارون

وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو سہولیات پہنچارہے ہیں، آفاق سعید

متحدہ کے صوبائی وزیر رضا ہارون اور دیگر ناصر حسین شہید فیملی پارک کے افتتاح کے بعد دعا مانگ رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن اور صوبائی مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی رضا ہارون نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو ملک میں جمہوریت کے استحکام اور بلاتفریق انسانیت کی خدمت کو یقینی بنا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،اراکین صوبائی اسمبلی نشاط قادری، ڈاکٹر ندیم مقبول، ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون یونین کونسل نمبر6 میں ایم پی اے ترقیاتی فنڈز سے تعمیر کیے گئے جامعہ ملیہ روڈ تا صدیق گوٹھ اور یونین کونسل نمبر3 میں ناصر حسین شہید فیملی پارک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،رضا ہارون نے کہاکہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی نرسری ہے ،اس کے ذریعے ہی گلیوں اور محلوں کو مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی جانب گامزن اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جاسکتی ہیں۔




ایڈمنسٹریٹر نیوکراچی ٹائون آفاق سعید نے کہا ہے کہ وسائل اور فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بلدیاتی سہولیات پہنچارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹائون میں ریکوری کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈمنسٹریٹر لیاری ٹائون محمد رئیسی نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی کمی کی وجہ سے لیاری کے بیشتر علاقوں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوامی وفود سے بات چیت میںکیا، اس موقع پر انھوں نے ٹی اور انفرا اور ٹی بی اینڈ آر کو ہدایت کی کہ وہ سوئی گیس کے متعلقہ افسران سے رابطہ کریں اور انھیں عوامی مسائل سے آگاہ کریں۔
Load Next Story