آرمی چیف کی بھارتی جمہوریت سے متعلق بیان کی خبریں من گھڑت ہیں ترجمان پاک فوج

"فوجی افسران بھارتی جمہوریت سے سیکھیں " آرمی چیف نے ایسا نہیں کہا، میجر جنرل آصف غفور


ویب ڈیسک February 19, 2017
"فوجی افسران بھارتی جمہوریت سے سیکھیں " آرمی چیف نے ایسا نہیں کہا، میجر جنرل آصف غفور، فوٹو؛ پی پی آئی/ فائل

پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جمہوریت سے متعلق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا منسوب کردہ بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ راولپنڈی میں "آرمی اینڈ نیشن" کتاب کی رونمائی کے موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ کہنا کہ "فوجی افسران بھارتی جمہوریت سے سیکھیں" من گھڑت اور بے بنیاد ہے، آرمی چیف نے قطعاً ایسی کوئی بات نہیں کی اور اس قسم کی معلومات گمراہ کن ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔