سیف علی کی بیٹی سارہ بالی ووڈ نگری میں انٹری دینے کو تیار

سارہ علی خان فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے سیکوئل سے فنی سفر کا آغاز کریں گی۔


ویب ڈیسک February 19, 2017
سارہ علی خان فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے سیکوئل سے فنی سفر کا آغاز کریں گی۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کی بیٹی سارہ کو ہدایت کار کرن جوہر نے اپنی نئی آنے والی فلم ''اسٹوڈنٹ آف دی ایئر'' کے سیکوئل میں کاسٹ کرلیا۔

بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے 2012 میں اپنی فلم ''اسٹوڈنٹ آف دی ایئر'' میں 3 نئے اور نوجوان چہرے متعارف کرائے تھے جن میں ورن دھون ، سدھارت ملہوترا اورعالیہ بھٹ شامل ہیں جب کہ فلم نے بھی باکس آفس پر خوب کمائی کی تھی جس کے بعد اب ہدایت کار نے فلم کے سیکوئل میں بھی نئے چہرے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سیف علی خان کی بیٹی سارہ نے پہلی فلم کے لیے خصوصی تربیت لینا شروع کردی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر نے فلم''اسٹوڈنٹ آف دی ایئر'' کے سیکوئل میں ٹائیگر شروف کے مدمقابل ماڈل ڈشا پٹنی کو کاسٹ کیا تھا لیکن اب انہوں نے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا انتخاب کیا ہے جس کی تصدیق چھوٹے نواب بھی کرچکے ہیں۔ دوسری جانب سیف علی خان بیٹی کے فنی کیرئیر کا آغاز ہدایت کار کرن جوہر کی فلم کے ذریعے ہونے پرخوش ہیں اور انہوں نے ہدایت کار کی تعریفوں کے پل بھی باندھنا شروع کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ''اسٹوڈنٹ آف دی ایئر'' میں ہدایت کار کرن جوہر نے ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورن دھون اور مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ کو متعارف کرایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔