کے ای ایس سی پر سوئی سدرن کے 42 ارب کے واجبات ہیں ترجمان

بجلی کمپنی سے 10ایم ایم سی ایف گیس کی فراہمی کا معاہدہ ہے،کثیرگیس فراہم کررہے ہیں


Business Reporter January 07, 2013
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان صرف 10ایم ایم سی ایف گیس کی فراہمی کا معاہدہ ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے واجبات 42 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کردیا ہے،سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان صرف 10ایم ایم سی ایف گیس کی فراہمی کا معاہدہ ہے تاہم صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کے ای ایس سی کو معاہدے کے بغیر کثیر مقدار میں گیس فراہم کی جارہی ہے۔

07

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی گیس سے بجلی تیار کرنے کے باوجود صارفین سے غلط طور پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرتے ہوئے صارفین پر اضافی چارجز کا بوجھ ڈال رہی ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بچانے کیلیے واجب الادارقم کی وصولی کے لیے اب تک راست اقدام نہیں کیا ہے،کمپنی نے کے ای ایس سی پر زور دیا ہے کہ بھاری مالیت کے واجبات کی فوری ادائیگی کا بندوبست کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں