حیدرآباد میں کریکردھماکے میں 25 افراد زخمی

کریکر دھماکے کے بعد ڈی آئی جی حیدرآباد نےایس ایچ او مکی شاہ کو معطل کر دیا


ویب ڈیسک February 19, 2017
ڈی آئی جی حیدرآباد نےایس ایچ او مکی شاہ کو معطل کر دیا ہے،فوٹو : ایکسپریس

HYDERABAD: سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی پل کے اوپر سے پھینکے گئے کریکرکے پھٹنے سے 25 افرادزخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد میں سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی پل کے اوپر سے نامعلوم افراد نے کریکر تھانہ مکی شاہ سے کچھ فاصلے پر پرانے جوتے فروخت کرنے والی دکان کے سامنے پھینک دیا جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے بھٹائی اسپتال لطیف آباد منتقل کردیا گیا جب کہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔

ایس ایس پی حیدر آباد عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں نے پُل کے اوپر سے کریکر پھینکا جب کہ ہوسکتا ہے کہ یہ کارروائی قوم پرست جماعت کی جانب سے کی گئی ہو۔ دوسری جانب ڈی آئی جی حیدرآباد نےایس ایچ او مکی شاہ کو معطل کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔