شیخوپورہ میں زیر تعمیر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پانی کا پہلا بہاؤ بھی برداشت نہ کرسکا

پونے 2 ارب روپے کی لاگت سے زیر تعمیرہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو دسمبر میں آپریشنل ہونا تھا۔


ویب ڈیسک February 19, 2017
پونے 2 ارب روپے کی لاگت سے زیر تعمیرہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو دسمبر میں آپریشنل ہونا تھا۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز اسکرین گریپ

لاہور: خانپور نہر پر پونے 2 ارب کی لاگت سے زیر تعمیر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ آزمائش کے دوران پانی کا بہاؤ برداشت نہ کرسکا اور 100 میٹر طویل پل نیچے آگرا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں خانپور نہر پر زیر تعمیرہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر آزمائشی طور پر پانی چھوڑا گیا اس دوران 100 میٹر طویل پل پانی کا بہاؤ برداشت نہ کرسکا اور زمین بوس ہوگیا جب کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

پونے 2 ارب روپے کی لاگت سے 4.6 میگا واٹ کے زیر تعمیر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو دسمبر میں آپریشنل ہونا تھا جس پر90 فیصد کام مکمل ہوچکا تھا۔ دوسری جانب پل گرنے کی اطلاع پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید پروجیکٹ پر پہنچے تو انہیں اندر جانے سے روک دیا گیا جس پر انہوں نے اراکین اسمبلی کے ہمراہ وہیں دھرنا دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔