پاک فوج کی افغانستان میں جماعت الاحرارکے ٹھکانوں پر بمباری کی خصوصی تصاویر

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالعدم جماعت الاحرار اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے


ویب ڈیسک February 19, 2017
تصاویرمیں دیکھاجاسکتا ہے کہ پاک فوج کی بمباری کے نتیجے میں دہشتگردوں کی تربیت گاہیں اور ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاک فوج کی جانب سے افغان سرحدی حدود میں بمباری کے نتیجے میں کالعدم جماعت الاحرار اور اور تحریک طالبان پاکستان کے تباہ شدہ ٹھکانوں کی تصاویر منظرعام پر آگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دو روز کے دوران افغان سرزمین پر بیٹھے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے کیمپوں کی تصاویر منظرعام پر آگئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالعدم جماعت الاحرار اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی تربیت گاہیں اور ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: دہشت گردجہاں بھی ہوں پوری قوت سے خاتمہ کردیں، وزیراعظم



اس خبر کو بھی پڑھیں:افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ ہونا ہمارے صبر کا امتحان ہے، آرمی چیف



اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک فوج کی افغانستان میں کارروائی؛ جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کمانڈرسمیت 20 ہلاک



واضح رہے کہ ملک بھر میں حالیہ دہشت گردی کے بعد پاک فوج کی جانب سے کومبنگ آپریشن کے دوران گذشتہ 4 روز کے دوران اب تک 100 سے زائد دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا جاچکا ہے جب کہ پاک فوج کی کارروائی میں سرحد پار ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کمانڈر بابا رحمان بھی شامل ہے جو خودکش بمباروں اور نوجوان دہشت گردوں کو تربیت دینے کے حوالے سے مشہور تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں