شاہد آفریدی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
قومی ٹیم میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، سابق کپتان
KARACHI:
قوم کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہننے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شارجہ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے اختتام پر بوم بوم آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جن کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں تاہم پشاور زلمی کے لئے کھیلتا رہوں گا۔
شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 98 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ بوم بوم آفریدی نے 5 سنچریوں اور 8 نصف سنچریوں کی بدولت ٹیسٹ کیرئیر میں 36.51 کی اوسط سے ایک ہزار 176 رنز بنائے اور 48 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اسی طرح آفریدی نے 398 ایک روزہ میچز میں 6 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 64 رنز بنائے اور 395 وکٹیں بھی لینے میں کامیاب رہے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاہد آفریدی نے 98 میچز کھیل کر 18.01 کی اوسط سے ایک ہزار 405 رنز بنائے اور 97 وکٹیں بھی حاصل کیں۔