پاکستان نے گولہ باری نہ روکی تو بھرپور جواب دیں گے افغانستان

گولہ باری  کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں، مسئلے کاسفارتی حل نکالنا چاہیے، افغان وزارت خارجہ ودفاع


INP February 20, 2017
امید ہے سرحد پار سے حملے بند اور تعلقات معمول پر واپس آجائیں گے، فرامارزتامنا۔ فوٹو: فائل

افغان حکام کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے سرحد پار سے گولہ باری کا سلسلہ بند نہ کیا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

گزشتہ روز افغان میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے ہماری سرزمین پر گولہ باری کا سلسلہ بند نہ کیا تو اس کے خلاف ہر ممکن طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

افغان وزارت خارجہ میں اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر فرامارزتامنا کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے سرحد پار سے پاکستان کی جانب سے حملے بند اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات معمول پر آجائیں گے تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو افغانستان خاموش نہیں بیٹھے گا اورپاکستانی اقدامات کے جواب میں اندرونی، علاقائی اور عالمی طاقت کا استعمال کریں گے۔

ادھرافغان وزارت دفاع نے پاکستان کو گولہ باری پرخبردار کرتے ہوئے کہاکہ حملوں کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں، دونوں ہمسایہ ممالک کوسفارتی کوششوں سے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔

دوسری جانب ترجمان افغان وزارت دفاع دولت وزیری کاکہنا ہے کہ ہم اسے اور کچھ نہیں لیکن جارحیت تصور کرتے ہیں، مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے کیلیے کوششیں کی جانی چاہئیں لیکن اگر سفارتکاری کام نہیں آتی تو افغانستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں