ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کا ایف بی آر واپسی سے انکار
واپسی کے خلاف حکم امتناعی لے لیا،ادارے کا وکیل کی خدمات لینے کا فیصلہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آزاد جموں وکشمیر کونسل میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران نے واپس آنے سے انکار کر دیا۔
افسران نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز واپسی کیخلاف آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ سے حکم امتناع حاصل کر لیا جبکہ ایف بی آر نے افسران کو واپس لانے کیلیے تجربہ کار وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویز کیمطابق ایف بی آر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے حکم پر ڈیپوٹیشن پر کونسل میں تعینات افسران واپس بلا کر ان کیخلاف تحقیقات مکمل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کمیٹی کو آگاہ کیا تھا کہ تحقیقات کے دوران افسران پر کونسل میں تعیناتی کے دوران کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد ملنے پر انضباطی کارروائی کی جائیگی۔
ادھر ایف بی آر کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ کونسل میں تعینات 2 افسران کرپشن و بدعنوانی میں ملوث ہیں لیکن ان میں ایک ایف بی آر کا افسر ہے جو ڈیپوٹیشن پر تعینات ہے۔