بھارت سے مقابلے ناصر241کے ساتھ ٹاپ پر رہے

ناصر جمشید نے 120 کی اوسط سے رنز بٹورے، بولنگ میں سعید اور جنید نے 8،8 شکار کئے


Sports Desk January 07, 2013
نئی دہلی:بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستانی اوپنر ناصر جمشید اسٹروک کھیلنے کے بعد گیند کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ فوٹو: بی سی سی آئی

LONDON: پاک بھارت ون ڈے سیریز میں ناصر جمشید 241 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

انھوں نے 120 کی ایوریج سے رنز اسکور کیے، پاکستانی اوپنر نے ابتدائی دونوں میچز میں سنچریاں اسکور کیں، بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی 203 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تاہم انھوں نے اس سیریز میں 113 رنز ناٹ آئوٹ کی بڑی اننگز کھیلی، حفیظ 97 رنز کے ساتھ تیسرے، سریش رائنا 92 رنز کے ساتھ چوتھے، یونس خان 74 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے، شعیب ملک (63) کا چھٹا اور مصباح الحق (57) کا ساتواں نمبر رہا، کامران اکمل نے دو مرتبہ بیٹنگ کی اور دونوں ہی مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔بولرز میں سعید اجمل اور جنید خان 8، 8 شکار کے ساتھ ٹاپ پر رہے، ایشانت شرما نے 7 اور بھونیشور کمار نے 5 وکٹیں لیں۔

03

سیریز میں بہترین بولنگ پرفارمنس سعید اجمل کی رہی جنھوں نے آخری میچ میں 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں، جنید خان نے پہلے ون ڈے میں 43 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں۔سیریز میں سب سے بڑا 250 رنز کا مجموعہ پاکستان نے کولکتہ میں اسکور بورڈ پر سجایا جبکہ دوسرا بہترین اسکور بھی گرین شرٹس کا 228 رنز چار وکٹ پر رہا جوکہ اس نے پہلے ون ڈے میں چنئی میں اسکور کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں