آئندہ انتخابات میں بھی پی پی کامیابی حاصل کریگیوزیراعظم
ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی،تمام قومی ادارے اہم ہیں،سب کوساتھ...
لاہور:
وزیراعظم راجاپرویزاشرف نے کہاہے کہ عوام اوراتحادیوں کے تعاون سے آئندہ انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرے گی،غریبوں کے مسائل اورمشکلات کا ہم سے زیادہ کس کو احساس ہو سکتا ہے۔انھوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کااعلان کیاہے۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے ہفتے کووزیر اعظم ہائوس میں گوجر خان کے عمائدین کے وفدسے خطاب کرتے ہوئے کیا، جمہوریت صاف وشفاف انتخابات ہی سے مضبوط ہوگی،اس بارے میں حکومت نے سیاسی جماعتوںکے اتفاق رائے سے اقدامات کیے ہیں،صاف شفاف انتخابات ہی ملک کوآگے لے کر جائیں گے اورجمہوریت مضبوط ہوگی،تمام قومی ادارے اہم ہیں سب کو ساتھ لے کرچلیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے گوجر خان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے عمائدین کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا۔