پاکستان ومصر کا دفاعی پیداوار میں جوائنٹ وینچر پر اتفاق

وزیر دفاعی پیداوار کی ابوظہبی میں مصری ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال


Khususi Reporter February 20, 2017
پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی پیداوارکے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کے آغاز پر اتفاق ہوا ہے۔ فوٹو: نیٹ

پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی پیداوارکے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کے آغاز پر اتفاق ہوا ہے۔

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کی ابوظہبی میں مصری وزیر برائے دفاعی پیداوارمحمد سید العصرسے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک میں دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر معظم احمد بھی موجود تھے اور اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر دفاع رانا تنویر کی ابوظہبی میں مصری وزیر دفاعی پیداوار ڈاکٹر سید العصر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی پیداوارکے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کے آغاز پر اتفاق ہوا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں