آئی جی سندھ کا دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم

شرپسند عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں، آئی جی سندھ


ویب ڈیسک February 20, 2017
پیٹرولنگ کو معمول کا حصہ بنانے کے ساتھ مارکیٹوں کی سیکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، اے ڈی خواجہ۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنانے کے ساتھ پولیس افسران اور اہلکاروں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے شرپسند عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ملک بھر میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے دفعہ 144 کے تحت کراچی کے مخصوص علاقوں میں جلسے جلوسوں پر عائد پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ کے اقدامات کی نگرانی ایس ایس پیز خود کریں۔ انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو شر پسند عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرنے اور کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سادہ لباس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا حکم بھی دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی کے مخصوص علاقوں میں 15 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ

 

 

آئی جی سندھ نے انسداد دہشتگردی کے تربیت یافتہ پولیس افسران اور جوانوں کی پیٹرولنگ اور اسنیپ چییکنگ کو معمول کا حصہ بنانے کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔