فاروق ستار کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات گینگ وار اور بھتہ مافیا کی کارروائیوں پر شدید احتجاج

جرائم پیشہ افرادکی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام اورتاجروں میں خوف بڑھ رہا ہے۔ فاروق ستار


Staff Reporter July 29, 2012
جرائم پیشہ افرادکی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام اورتاجروں میں خوف بڑھ رہا ہے اوروہ تحفظ کیلیے کاروباربندکرنے پرمجبورہیں ،فاروق ستار. فوٹو ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اوروفاقی وزیرسمندرپار پاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستارکی سربراہی میں ایم کیوایم کے نمائندہ وفد نے ہفتے کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ باالخصوص کراچی کی موجودہ اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال،گینگ وار، بھتہ مافیا اور پرچی مافیا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرصغیراحمد، کنورنوید جمیل، واسع جلیل اور صوبائی وزیرسید سردار احمد بھی موجودتھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان میں جرائم پیشہ گینگ وارکے کارندوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی وارداتوں سے کراچی کی عوام اورتاجروں میں خوف وہراس بڑھ رہا ہے اور وہ اپنے تحفظ کے لیے کاروبار بندکرنے پر مجبور ہیں ۔

انھوں نے گینگ وار بھتہ مافیا ، پرچی مافیا کے جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے کراچی میں بڑھتی ہوئی وارداتوں اور ڈپارٹمنٹل اسٹور پر دستی بم کے حملے پر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا اور مطالبہ کیا کہ گینگ وار بھتہ مافیا ، پرچی مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اورکر اچی کے شہریوں اور تاجروں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ گینگ وار ، بھتہ مافیا اور پرچی مافیہ اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اورکراچی کے امن و امان،شہریوں اور تاجروں کے تحفظ کے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں