
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر جہاں ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں وہیں چند دنوں میں ہونے والے دھماکوں کے تانے بانے افغانستان سے ملنے کے شواہد کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے مؤثر نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جماعت الاحرارکے ٹھکانوں پر بمباری کی خصوصی تصاویر
پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور پاک فوج کی جانب سے بھاری توپ خانہ بھی سرحد پر پہنچا دیا گیا ہے، سرحد پار سے دہشت گردوں کی آمد ورفت کی مؤثر نگرانی کے لئے بھاری آرٹلری بھیج کر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں بمباری سے متعدد دہشت گرد ہلاک
واضح رہے کہ پہلے لاہور اور پھر سہون میں لعل شہباز قلندر پر ہونے والے خود کش حملے کے تانے بانے افغانستان سے جا ملنے کے شواہد کے بعد ملک بھر میں کومبنگ آپریشن بھی تیز کر دیا گیا ہے جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے افغانستان میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔