شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری سے متعدد دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر
پاک فضائیہ نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی نشانا بنایا، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور شدت پسندوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے وچا بی بی میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : فورسز کی کارروائی میں 17 غیر ملکی دہشت گرد ہلاک
دوسری جانب کرم ایجنسی اور افغان سرحدی علاقے میں اتوار کو سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 17 غیر ملکی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ ساپر کوٹ اور پاراچمکنی میں اس وقت ہوا جب دہشت گرد افغانستان سے خیبر ایجنسی کے ذریعے کرم ایجنسی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف رینجرز سے مدد لینے کا فیصلہ
واضح رہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں 100 سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں جس کے بعد پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے افغانستان میں موجود جماعت الاحرار کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔