ماضی میں غلطیاں ہوئیں مگر اب دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں خواجہ آصف

اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح قابل مذمت ہے، خواجہ آصف

دہشت گردوں کے مددگاروں کے خلاف سخت ایکشن لے رہے ہیں، خواجہ آصف۔ فوٹو: فائل

GALLE:
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کچھ غلطیاں ہوئیں لیکن اب حکومت پاکستان شرپسند عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

جرمنی کے شہر میونخ میں جاری سیکیورٹی کانفرنس میں گفتگو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ماضی میں کچھ غلطیاں ہوئیں لیکن اب حکومت پاکستان شرپسند عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مدد گاروں کے خلاف سخت ایکشن لے رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف نہ صرف ضروری اقدامات کرتے رہیں گے بلکہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں بھی حاصل کرتے رہیں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : مغرب کی علیحدہ رہنے کی پالیسی سے دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے

خواجہ آصف نے کہا کہ لشکرطیبہ اور جماعت الدعوة پر پہلے ہی پابندی لگ چکی ہے جبکہ حافظ سعید کو فورتھ شیڈول کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح قابل مذمت ہے کیونکہ دہشت گرد کسی ایک مذہب سے منسلک نہیں ہوتا۔
Load Next Story