راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو دھماکے سے اڑائے جانے کا خدشہ

ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ریلوے اسٹیشن میں تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، ایس پی شاہد شیخ


ویب ڈیسک February 20, 2017
ممکنہ دہشت گردی  کے پیش نظر ریلوے اسٹیشن میں تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، ایس پی شاہد شیخ : فوٹو : فائل

حساس اداروں کی جانب سے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو بارودی مواد سے اڑانے کی اطلاع کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر تخریب کاری کی اطلاعات ہیں اور اس حوالے سے ایس پی ریلوے شاہد شیخ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں جس کے بعد ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ریلوے اسٹیشن میں تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد میں حساس تنصیبات کا کنٹرول پاک فوج نےسنبھال لیا

ایس پی ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کو تعینات کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی بھی مزید سخت کردی گئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ وہ دہشت گردی کے پیش نظر ہونے والے سیکیورٹی انتظامات پر پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف رینجرز سے مدد لینے کا فیصلہ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔