سندھ میں انسداد دہشت گردی کی عدالتیں جیل منتقل کرنے کی منظوری

وزیراعلیٰ سندھ کا انسداد دہشت گردی کی عدالتیں جیل منتقل کرنے کیلئے چیف سیکرٹری کو نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم


ویب ڈیسک February 20, 2017
وزیراعلیٰ سندھ کا انسداد دہشت گردی کی عدالتیں جیل منتقل کرنے کیلئے چیف سیکرٹری کو نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم فوٹو: فائل

سندھ میں انسداد دہشت گردی کی عدالتیں جیل منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی عدالتیں جیل منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں شرکاء نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اے ٹی سی کی عدالت کلفٹن میں رکھنا ممکن نہیں، ملزمان کو روزانہ جیل سے اے ٹی سی کلفٹن لانا اور لے جانا خطرناک ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: انتشار پھیلانے والے بھی دہشت گردوں کے ساتھی ہیں

اجلاس میں شریک اعلیٰ پولیس و دیگر حکام کے تحفظات کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری کو انسداد دہشت گردی کی عدالتیں جیل منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے اور بھی اقدامات کرنے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔