قاضی حسین کی وفات پاکستان کا بڑا نقصان ہے سیاسی و مذہبی رہنما

اتحادبین المسلمین کےداعی تھے،نادراکمل لغاری،سلیم ضیا،امتیازشیخ،جلال محمودشاہ،عبدالرحمن سلفی،الطاف شکوراوردیگر رہنما.


Staff Reporter January 07, 2013
جماعت اسلامی کے سابق امیرقاضی حسین احمد کی غائبانہ نماز جنازہ نیوایم اے جناح روڈ پرجماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی پڑھا رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاضی حسین کی وفات پاکستان کا بہت بڑا قومی نقصان ہے۔

درحقیقت ملک عظیم سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے، قاضی حسین احمد اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، ان کی قومی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی دینی خدمات جماعت اسلامی کے کارکنان کیلیے روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، اسداللہ بھٹو، سواداعظم اہلسنت پاکستان کے رہنما اور جامعہ دارالخیر کے رئیس شیخ الحدیث مولانا محمد اسفندیارخان،جمعیت علمائے اسلام (س) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتی عثمان یارخان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مرکزیہ شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید لدھیانوی، مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق سکندر، مولانا صاحبزادہ عزیز احمد، مولانا عزیزالرحمن جالندھری، مولانا اللہ وسایا و دیگر،جمعیت علمائے اسلام کراچی کے امیر قاری محمد عثمان، قاری شیرافضل، مولانا عبدالکریم عابد و دیگر،جے یو پی کے سینئر نائب صدر اور مرکزی جماعت اہلسنت کے نگراں شاہ محمد اویس نورانی،مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئرمین آفاق احمد، ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی سربراہ غنویٰ بھٹو، پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل تاج حیدر،جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، مولانا حسین مسعودی، مولانا اکرام ترمذی، سلمان مجتبیٰ نقوی، علامہ فرقان عابدی، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرسینیٹر شاہی سید، پاکستان مسلم لیگ( ن ) سندھ کے صدرغوث علی شاہ اور سیکریٹری جنرل سلیم ضیا، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری ، پاکستان مسلم لیگ( ف ) سندھ کے سیکریٹری جنرل امتیاز احمد شیخ، مسلم لیگ( ق ) سندھ کے سیکرٹری جنرل حلیم عادل شیخ، سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم،پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور ، جنرل سیکریٹری عثمان معظم، جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر محمد اصغرسلفی، ناظم اعلیٰ مولانا سلیم نوید، چیف آرگنائزر مولانا یوسف سلفی، امیر جماعت غربائے اہلحدیث عبدالرحمن سلفی اورتحریک اسلامی پاکستان کے امیر حافظ ڈاکٹرسید زاہد حسین نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی خدمات پر انھیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

 

09

علاوہ ازیں جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی غائبانہ نماز جنازہ نیو ایم اے جناح روڈ پر ادا کی گئی،جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے نماز جنازہ کی امامت کی ۔نماز جنازہ میںسیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں،اقلیتی برادری،علمائے کرام، وکلاء، تاجر،طلبہ،جماعت اسلامی،اسلامی جمعیت طلبہ،شباب ملی، پاسبان کے کارکنوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے قاضی حسین احمد کی قومی و ملی خدمات پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا، نماز جنازہ میں جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر راشد نسیم،ڈپٹی سیکریٹری مولانا کاشف شیخ، مسلم لیگ(ن)کے رہنمانہال ہاشمی، متحدہ قومی موومنٹ کے عامر خان، وسیم آفتاب، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے قاری عثمان، مفتی عمر صادق، پیپلزپارٹی کے ذوالفقار قائم خانی، لطیف مغل، جمعیت علمائے اسلام(س)کے مفتی عثمان یارخان، 'نیشنل پیپلز پارٹی کے سید ضیا عباس،'عوامی مسلم لیگ کے محفوظ یار ایڈووکیٹ،موتمر عالم اسلامی کے میر نواز خان مروت، تاجر رہنما ایچ ایم حنیف، محمودحامد دیگر نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں