لاہور کے جناح اسپتال میں سیکیورٹی مشقیں گلے پڑ گئیں 3 افراد زخمی

اچانک شروع ہونے والی مشقوں کو ڈاکٹرز نرسز اور اسپتال میں موجود دیگر افراد دہشتگردی کا واقعہ سمجھ بیٹھے


ویب ڈیسک February 20, 2017
اس طرح کی مشقیں کرنے سے پہلے انتظامیہ کو آگاہ کرنا چاہیے تھا۔،اسپتال انتظامیہ فوٹو:فائل

جناح اسپتال میں اچانک سیکیورٹی مشقوں کے نتیجے میں بھگڈر مچ گئی جس کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے جناح اسپتال میں سیکیورٹی حالات بہتر بنانے کے لیے اچانک کرائی جانے والی مشقیں گلے پڑگئیں اور بھگڈر مچنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، اچانک شروع ہونے والی مشقوں کو ڈاکٹرز نرسز اور اسپتال میں موجود دیگر افراد اسے دہشت گردی کا واقعہ سمجھ بیٹھے اور فوری طور پر دوڑیں لگادیں جس کے باعث اسپتال کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور اس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مشقیں کرنے سے پہلے انتظامیہ کو آگاہ کرنا چاہیے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔