راولپنڈی  کے تمام پبلک پارکس عوام کے لئے بند کردیئے گئے

پبلک پارکس میں دہشت گرد حملوں کے شدید خطرات ہیں جس کے باعث شہر کے تمام پارکس عوام کے لئے بند کئے گئے، ضلعی انتظامیہ


ویب ڈیسک February 20, 2017
پبلک پارکس میں دہشت گرد حملوں کے شدید خطرات ہیں جس کے باعث شہر کے تمام پارکس عوام کے لئے بند کئے گئے، ضلعی انتظامیہ : فوٹو : فائل

ISLAMABAD: دہشت گردی کے خطرات کے باعث لیاقت باغ اور نوازشریف پارک سمیت شہر کے 46 پارکس کو عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تمام پبلک پارکس کو عوام کے لئے بند کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پبلک پارکس میں دہشت گرد حملوں کے شدید خطرات ہیں جس کے باعث لیاقت باغ اور نوازشریف پارک سمیت شہر کے 46 پارکس کو تاحکم ثانی سیل کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام پارکس کو عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ دہشت گردی کےپیش نظر بند کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو دھماکے سے اڑائے جانے کا خدشہ

اس سے قبل راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر بھی ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر ریلوے اسٹیشن میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور ریلوے اسٹیشن کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔